این سی سی آئی اے کا سائبر کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، 76 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مطابق ملک بھر میں 17 سائبر پٹرول یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جن کی کارروائیوں کے نتیجے میں 76 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان یونٹس کا مقصد آن لائن جرائم، ہراسانی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے۔


